19 جنوری، 2014

کبھی جو دل گرفتہ ہوں تو یونہی ٹھان لیتا ہوں...صہیب مغیرہ صدیقی


بھی جو دل گرفتہ ہوں تو یونہی ٹھان لیتا ہوں....

کہ کیمپس کے سبھی ڈھابوں سے کچے نان لیتا ہوں......


تمہاری آنکھ میں جادو؟؟؟ نہیں ہر گز نہیں لیکن!
چلو تم زور دیتے ہو تو یہ بھی مان لیتا ہوں.....



مگر تم بھی نا جاناں کس قدر بھولی ہو بدھو ہو!
میں ہفتوں نا نہا کر بس تمہاری جان لیتا ہوں.....



تمہیں کس نے کہا ہے یہ کہ میں ہرروز پرھتا ہوں؟؟؟؟
فقط جب چپس کھانی ہو تبھی میں "ڈان" لیتا ہوں.....



ذرا سی بھوک لگتی ہے تو کیسی خونخواری سے..
کسی پیارے سے بکرے کی کٹی اک ران لیتا ہوں....



مجھے جب بھی پریشانی، پشیمانی سی ہوتی ہے....
گھسا آتا ہوں بستر میں، میں چادر تان لیتا ہوں....

(صہیب مغیرہ صدیقی)

1 تبصرے:

Unknown نے لکھا ہے کہ

اپ کی ویڈیو کے منتظر۔۔۔۔اپ کے چاہنے والے

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

Blogroll